اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سخت سکیورٹی کے درمیان 73ویں یوم آزادی کے موقع پرآج جمعرات کو لال قلعہ پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 ہفتوں کے اقتدار میں حکومت نے تمام شعبوں میں مثالی کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 ہفتوں کے اندر ہی جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35اے کو ہٹایاگیا اور صرف ہفتوں کے اقتدار میں مسلم خواتین کے لیے طلاق ثلاثہ قانون کو منظورکروایا ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے کئی اہم قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں اور ہماری حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
/129
15 اگست 2019 - 06:23
News ID: 969070
ہندوستان کے وزیراعظم نے طلاق ثلاثہ قانون کی منظوری اور آرٹیکل 370 کو اہم حکومت کا کارنامہ قرار دیا ہے۔